پی ڈی ایم کی طرح مہنائی کے جن کو بھی کنٹرول کریں گے،غلام سرور خان

راولپنڈی (سٹی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی طرح مہنائی کے جن کو بھی کنٹرول کریں گے، اپوزیشن نہ استعفے دے گی نہ لانگ مارچ کرے گی، غنڈے لے کر عدالتوں میں پیشی ہو تو یہ سیاسی دہشتگردی ہے، ن لیگ کی لیڈرشپ سیاسی دہشتگردی کی مرتکب ہو رہی ہے، 90 کی دہائی میں سپریم کورٹ پر پلاننگ کیساتھ حملہ کیاگیامسلم لیگ نون والے سیاسی دہشت گرد ہیں۔
ہفتے کے روز راولپنڈی میں وفاقی وزیر غلام سرور نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ن لیگ سیاسی ڈرامے باز ہیں ان کی باتوں پر کان نہ دھراجائے،یہ ملک میں لااینڈ ا?رڈر کا مسئلہ پیدا کرنا چاہتے ہیں ، پی ڈی ایم میں 3 ،4 جماعتوںکے علاوہ کسی جماعت کی سیاسی حیثیت نہیں ،حکومت نے اپوزیشن سے قومی ایشوز پر بات کی، اپوزیشن کو سپورٹ کرناچاہئے۔
پیپلزپارٹی روز اول سے استعفے نہ دینے کے قائل تھی،پی ڈی ایم خودانتشار کاشکار ہے،اپوزیشن کا واحد مقصد این ا?ر او کا حصول ہے پی ڈی ایم میں کوئی بھی اپنی کی ہوئی بات کا پاس نہیں رکھے گان لیگ میں دو گروپس ہیں جو کھل کرسامنے ا?چکے ،شہباز اور حمزہ کی لائن اور ہے،مریم کی لائن اور ہے یہ بلیک میل کرکے حکومت اور اداروں سے ریلیف لیناچاہتے ہیں۔
یہ بات سامنے ا?چکی شہباز، حمزہ کی لائن کچھ اور ہے اور مریم کی کچھ اور، کہا تھا کہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں بھی حصہ لے گی نون لیگ کی قیادت سیاسی دہشت گردی کی مرتکب ہورہی ہے، ن لیگ اداروں پر حملہ ا?ور ہونے کی کوشش کررہی ہے نون لیگ والے سیاسی دہشت گرد ہیں قوم کو ان کے چنگل سے نکالیں گے، ن لیگ والے سیاسی ڈرامے باز ہیں، قومی ایشوز پر حکومت نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈیم ایم والے ذاتی مفاد کے لیے اکھٹے ہیں، ان کا مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ این ا?ر او لینا ہے، پی ڈی ایم کی کوئی بات سچی ثابت نہیں ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہاکہ وزارتوں کی تبدیلی خان صاحب کا اختیار ہے وہ کر سکتے ہیں، پیٹرولیم ایشو کی تحقیقات ہو رہی ہیں پہلا ایکشن ہو چکا ہے اب تعمیری سیاست ہونی چاہئے، پارلیمنٹ میں ڈائیلاگ ہونا چاہیے، کوئی این ا?راو نہیں ہو گا جو بھی ہورہا ہے پیپلز پارٹی کی اپنی ڈیل ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں