راولپنڈی،تھانہ روات پولیس کی اہم کارروائی، ہوائی فائرنگ اورپتنگ بازی کرنیوالے 33 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ روات پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے لوہدرہ/ سود میرا میں ہوائی فائرنگ اورپتنگ بازی کرنیوالے 33 ملزمان گرفتارکرکے بھاری تعدادمیں اسلحہ معہ ایمونیشن ، پتنگیں اور ڈوریں برآمدکرلیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اے ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے لوہدرہ/ سود میرا میں ہوائی فائرنگ اورپتنگ بازی کرنیوالے 33 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں حسن تنویر، فیضان، محمد عزیر، عبداللہ، مبشر الرحمن، سیاب عباس، محمد مرسلین، محمد حطیم، ثاقب محمود، ملک جواد، شاہ زیب، عبداللہ، سرمد عباس، حیدر علی، ابوبکر رضوان، محمد احتشام، احتشام الحق، ابتسام علی، حریرہ جہانگیر، یاسر رحمن، سفیر ارشد، فرمان علی، سراج الحق،نوید، محمد عتیق، علی عباس، شیر علی،حمزہ روف، عدیل اللہ، محمد زعیم، عبد الوہاب، عمر فاروق اور نثار احمد شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے 10 عدد پستول، 02 عدد کلاشنکوف معہ ایمونیشن، سینکڑوں پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برا?مدہوئیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے،ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رہے گا، سی پی ا و راولپنڈی محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر ،اے ایس پی صدر سرکل،ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کے انسداد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں