شہری پیار کی زبان نہیں سمجھ رہے ، مکمل لاک ڈاو ¿ن ہی واحد حل ہوگا : فردوس عاشق اعوان

لاہور (بیورو رپورٹ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ، مکمل لاک ڈاوَن ہی ایک واحد حل ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت کل سخت اقدامات اٹھانے جارہی ہے ، شدید لاک ڈاو ¿ن کی طرف جاسکتے ہیں ، پنجاب کے شہری پیار کی زبان نہیں سمجھ رہے جس کی وجہ سے سختی کرنا پڑے گی ، جس کے نتیجے میں پنجاب بھرمیں لاک ڈاو ¿ن ہوسکتا ہے ،کیوں کہ عوام نےاسمارٹ لاک ڈاو ¿ن کوسنجیدہ نہیں لیا ، ایس اوپیزکی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ، ایسی صورتحال میں مکمل لاک ڈاو ¿ن واحدحل ہوگا، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ کل ہوگا ، این سی اوسی اجلاس میں سخت اقدامات اٹھانےجارہےہیں ، پنجاب کی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر ایس او پیز پر عمل درآمد کرائے۔
واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے مختص بیڈز کم پڑنے لگے ، سرکاری اسپتالوں کے وینٹی لیٹرز 88.50 فیصد تک بھر گئے ، سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے 164 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے تاہم شہر کے سرکاری ہسپتالوں کے وینٹی لیٹرز 88.50 فیصد تک بھر چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور شہر میں کورونا مریضوں کیلئے 475 آکسیجن بیڈز مختص کیے گئے جن میں سے 66.20 فیصد تک آکسیجن بیڈز بھی بھر چکے ہیں جب کہ شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں اس وقت 785 مریض زیرِ علاج ہیں ، جن میں سے 93 تشویشناک مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے جب کہ201 مریض انتہائی نگہداشت وارڈ اور 491 مریض آکسیجن پر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں 531 ، نجی ہسپتالوں میں 254 کرونا کے مریض زیرِ علاج ہیں ، جہاں میو ہسپتال میں اس وقت سب سے زیادہ 251 مریض زیر علاج ہیں ، جن میں سے 59 مریض آئی سی یو اور 42 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اس کے علاوہ سروسز ہسپتال میں 59 اور جناح ہسپتال میں اس وقت کورونا کے 74 مریضوں کا علاج جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں