نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے انتباہ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کا تنازع دنیا کو ایک بڑی جنگ کی جانب لے جاسکتا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم نے 2023 کا آغاز ایسے چیلنجز کے ساتھ کیا ہے جو ہماری زندگی میں پہلے کبھی سامنے نہیں آئے۔
اجلاس میں یوکرین پر روس کے حملے، موسمیاتی بحران اور غربت جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ سائنسدانوں اور سکیورٹی ماہرین نے ڈومز ڈے کلاک (قیامت کی گھڑی) کو مزید آگے بڑھایا ہے اور اب یہ گھڑی آدھی رات سے محض 90 سیکنڈ دور ہے۔خیال رہے کہ سائنسدانوں کے گروپ کی جانب سے اس ڈومز ڈے کلاک کے وقت کا تعین گزشتہ سال کے واقعات کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے تاکہ دنیا کو معلوم ہوسکے کہ انسانیت تباہی کے کتنے نزدیک یا دور ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق گھڑی کا وقت آدھی رات سے جتنا قریب ہوگا، اتنے ہی زیادہ ہم خطرے کی زد میں ہوں گے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ اس گھڑی کے وقت میں اضافے کو خطرے کی علامت تصور کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوکرین میں امن کے امکانات معدوم ہورہے ہیں اور اس تنازع کی شدت بڑھانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھے خدشہ ہے کہ دنیا کسی بڑی جنگ کی جانب نہ بڑھ جائے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ وقت آگیا ہے ہم امن کے لیے اپنی حکمت عملی کو تبدیل کریں۔انہوں نے مستقبل کی نسلوں کو ذہن میں رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی معیشت میں بنیادی تبدیلیوں کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اقتصادی اور معاشی سسٹم میں کچھ غلط ہے جس کے نتیجے میں غربت اور بھوک میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ امیر اور غریب کے درمیان خلا بڑھ رہا ہے۔
ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے پھر 2 اڈے سُپرپاور کو دیئے ہیں؟
کراچی: رینجرز ہیڈ کوارٹر سمیت سرکاری اور نجی عمارتوں کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
پاکستان نے امریکہ کی ہیومن رائٹس پریکٹسز رپورٹ مسترد کر دی
خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
آئیں ملکر ایوان کا تقدس بحال، ملکی مسائل حل کریں: اسحاق ڈار کی اپوزیشن کو پیشکش
نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
عمرایوب نے شہبازشریف کو رینٹ اے پرائم منسٹر قرار دے دیا