پی ایس ایل 8 : میچ کمنٹیٹرزاور پریزینٹرز کے نام سامنے آگئے

کراچی: (سپورٹس ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا، رمیز راجا کا نام شامل نہیں ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں 34 میچوں کے دوران 15 کمنٹیٹرز اور دو پریزنٹرز پر مشتمل پینل میں ایلن ولکنز، بازید خان، ڈینی موریسن، ڈیرن گنگا، ڈومینک کارک، مارک بچر، نک نائٹ، ثنا میر، سکندر بخت، سائمن ڈول، عروج ممتاز، ورنن فلینڈر اور وقار یونس انگریزی میں کمنٹری کریں گے۔


اسی طرح اردو کمنٹری کیلئے مرینہ اقبال اور طارق سعید کو نامزد کیا گیاہے جبکہ ایرن ہالینڈ اور زینب عباس پریزنٹرز ہوں ہوگی، پاکستان سپر لیگ میں ہائی ڈیفینیشن براڈکاسٹ کوریج میں 30 کیمرے شامل ہوں گے جن میں سپائیڈر کیمز اور بگی کیمز شامل ہیں۔