کامران اکمل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کراچی : (سپورٹس ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے انٹرنیشنل کرکٹ کے ہر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا کہ پی سی بی نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کی ذمہ داریاں دی ہیں اب کھیلنا ممکن نہیں، ہر کھلاڑی کو ایک نہ ایک دن کرکٹ چھوڑنی ہوتی ہے۔

کامران نے کہا کہ امریکہ اور آسٹریلیا میں لیگ کھیلتا رہوں گا، اپنے ساتھ ناانصافی پر کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہراؤں گا، یہی وقت تھا کرکٹ کو خیر باد کہنے کا، پشاور زلمی کا حصہ ہوں اور کرکٹ سے جڑا رہوں گا۔

کامران اکمل نے 2002ء سے 2017ء تک 53 ٹیسٹ ، 157 ون ڈے انٹرنیشنل اور 58 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔