محمد علی شاہ جونیئر نے باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

کراچی: (سپورٹس ڈیسک) محمد علی شاہ جونیئر نے اپنے حریف محمد جواد کو 48 کلو گرام کیٹیگری میں شکست دے کر کراچی انڈر 14 بوائز اینڈ گرلز باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

کراچی انڈر 14 بوائز اینڈ گرلز باکسنگ چیمپئن شپ میں کراچی کے تمام اضلاع کے 114 بوائز اور گرلز باکسرز نے حصہ لیا، فائنل راؤنڈ میں 15 مقابلے جبکہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 51 مقابلے ہوئے۔

چیمپئن شپ میں لیاری لیبر باکسنگ کلب 4 گولڈ لے کر پہلے نمبر پر رہا، کیماڑی باکسنگ کلب نے 3 گولڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔