ڈالر کی قیمت میں اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا

کراچی: (کامرس ڈیسک) روپے کی مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک بار پھر معمولی اضافہ ہوا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا ۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 76 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 6 پیسے کا ہوگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 282 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک روپیہ 28 پیسے کم ہوکر 275 روپے 30 پیسے رہی تھی۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 331 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 522 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔