اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) کے ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو اے ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ اے این ایف نے بلوچستان میں مختلف کارروائیاں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔ ان کارروائیوں میں پشین یارُو کے دور دراز پہاڑی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 136 کلو چرس برآمد کی ، تربت کے قریب زیر تعمیر مکان سے 200 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔

اے این ایف نے کراچی کورنگی کے قریب ایک بڑی کارروائی کی جس کے دوران مشکوک گاڑی سے 254کلو گرام کیٹامائن برآمد کرلیا جسے گریس ڈرموں میں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ۔ اے این ایف نے باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر شارجہ جانے والےملزم کے پیٹ سے 3 ہیروئن بھرے اور 1 چرس بھرا کیپسول برآمد کرکے بنوں کے رہائشی ملزم گرفتار کو گرفتارکرلیا۔ملتان ایئرپورٹ پر فلائٹ نمبر PA 812 سے شارجہ جانے والےملزم کے پیٹ سے 91 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرکے سرگودھا کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف نے کہا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کردیئے ہیں ۔