راولپنڈی ، آٹے سے لدی 4 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، 3670 تھیلے آٹا برآمد

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) پوٹھوہار ڈویژن پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کاروائی میں آٹے سے لدی 4 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3670 تھیلے آٹا برآمدکر لیا تھانہ نصیرآباد پولیس نے ڈرائیور لائق شاہ سے 1000 تھیلے آٹا، سلیم سے 1250 تھیلے آٹا اور جلیل خان سے 1170 تھیلے آٹا جبکہ تھانہ صدر واہ پولیس نے ڈرائیور عرب گل سے 250 تھیلے آٹا برآمدکر لیا۔