شیخ رشید اپنے زیور کے ساتھ سسرال میں رو رہے ہیں، حافظ حمداللّٰہ

عمران خان بتائیں کہ جیل بھرو تحریک میں پہلے خود جیل جائیں گے؟ یا صرف کارکنوں کو ہی قربانی کا بکرا بنائیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیخ رشید اپنے زیور کے ساتھ سسرال سے رو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ جیل بھرو تحریک میں پہلے خود جیل جائیں گے؟ یا صرف کارکنوں کو ہی قربانی کا بکرا بنائیں گے۔ اپنے بیان میں حمداللّٰہ نے کہا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں۔