میئر کراچی کیلئے پیپلز پارٹی کا امیدوار کون ہوگا؟ اعلان جلد متوقع

کراچی: (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے میئر کراچی کیلئے اپنے امیدوار کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے۔

میئر کراچی کے نام کیلئے پیپلز پارٹی کی قیادت نے منتخب نمائندوں سے مشاورت شروع کر دی ہے، میئر کراچی، حیدرآباد کیلئے تجاویز زیر غور ہیں۔

فریال تالپور کی زیر صدارت ہر ضلع کی الگ الگ میٹنگز کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، بلدیاتی کونسلز میں میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمینز اور ضلع میں چیئرمین ڈسڑکٹ کونسل کا انتخاب ہونا ہے۔