سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ سے گرفتار کر لیا گیا

محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقہ مٹیاری سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ جا رہے تھے

مٹیاری ( نیوز ڈیسک ) سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ سے گرفتار کر لیا گیا۔ محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقہ مٹیاری سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ جا رہے تھے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اس لاقانونیت کا فوری نوٹس لیں، سندھ سے پنجاب کے رہنماؤں کو لاپتہ کر کے کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ ایسے اقدام کا راستہ روکیں گے جس سے صوبوں میں بے چینی پھیلے۔

سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے محمد خان بھٹی کو بھی لاپتہ نہ کر دیا جائے، جیسے کہ ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں ابھی تک لاپتہ ہیں، آئی جی سندھ اور سندھ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے۔