منی لانڈرنگ ریفرنس: وزیراعظم کے داماد کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: (نیوز ڈیسک) منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت میں 17 فروری تک توسیع کر دی۔ احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت نیب کے تفتیشی افسر نے ہارون یوسف کی گرفتاری سے متعلق بیان دے دیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ہارون یوسف کی گرفتاری درکار نہیں ہے۔ عدالت نے ہارون یوسف اور طاہر نقوی کی عبوری ضمانت میں 17 فروری تک توسیع کر دی۔