سینیٹر مشاہد حسین نے موناباؤ اور کھوکھرا پار بارڈر کھولنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ تھر میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی اور 12 ہزاروں نوکریاں پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ تھر کے ذخائر ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر کھڑا کر سکتے ہیں، اگر واہگہ بارڈر کھل سکتا ہے تو موناباؤ کیوں نہیں؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھر میں غیر مسلموں کی بہت بڑی تعداد رہتی ہے، موناباؤ اور کھوکھرا پار بارڈر کو کھول دینا چاہئیے، سرحد کے دونوں اطرف کے لوگ ایک دوسرے سے ملیں۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمن کو رہا کیا جائے، ہم دہشتگردوں سے مذاکرات کر رہے ہیں، ہم قانون کو ماننے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کر رہے ہیں۔