گوری خان نے شاہ رخ خان کو بڑا سرپرائز دیدیا

ممبئی (این این آئی) گوری خان نے اپنے شوہر شاہ رخ خان کی درخواست پر ان کے آفس کو نیا لک دے دیا۔گوری خان مشہور انٹیریئر ڈیزائنر بھی ہیں۔ انہوں نے ممبئی میں شاہ رخ خان کے آفس (پروڈکشن ہائوس) کے انٹرنس اور لائونج ایریاکو دوبارہ ڈیزائن کر کے نیا اور خوبصورت لک دے دیا۔ اس کام کیلئے انہیں 8 ماہ کا وقت لگا۔شاہ رخ خان کی اہلیہ نے بتایا کہ شاہ رخ کافی وقت سے آفس کے اس حصے کی حالت تبدیل کرنا چاہ رہے تھے۔ شاہ رخ اس حصے میں کرسیوں اور ٹیبلز کے علاوہ کچھ نیا اور

تخلیقی کام کرانا چاہتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ آفس میں روزانہ سینکڑوں لوگ آتے اور جاتے ہیں جس کی وجہ سے کام کرنا مشکل تھا تاہم کورونا کی وجہ سے گزشتہ سال بریک اور ٹائم ملا جس کی وجہ سے شاہ رخ کی درخواست مکمل کردی۔گوری خان نے شاہ رخ خان کے آفس میں کی جانے والی تبدیلیوں کی تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کیں۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں