روس اور ایران ڈرونز کی فیکٹری تیار کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، امریکی اخبار کا دعویٰ

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ روس اور ایران یوکرین کی جنگ میں استعمال کے لیے 6 ہزار ڈرون تیار کرنے کے لیے ایک نئی فیکٹری تعمیر کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ روس اور ایران کے درمیان فوجی اتحاد کے ضمن میں طے پایا جو دونوں ممالک کے مابین تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی نشان دہی کرتا ہے ۔ اس حوالے سے ، ایک اعلیٰ سطحی ایرانی وفد جنوری کے اوائل میں فیکٹری بنانے والی جگہ کا جائزہ لینے کے لئے روس بھی گیاہے ۔