انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اچانک کمی ریکارڈ

کراچی: (کامرس ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، امریکی کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اچانک کمی ہوئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر 92 پیسے مہنگا ہو کر 277.50 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 1 روپے 28 پیسے کمی ہوئی جس سے ڈالر 275 روپے 30 پیسے پر بند ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 279 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 276.58 روپے پر بند ہوا اور گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر مجموعی طور پر 13.98 روپے مہنگا ہوا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 509 پوانٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 980 پوانئٹس پر پہنچ گیا ہے۔