سیالکوٹ چیمبر میں لیڈز جنریشن اور ای میل مارکیٹنگ بارے سیمینار 7فروری (کل) کو ہوگا

سیالکوٹ (کامرس ڈیسک) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں لیڈز جنریشن اور ای میل مارکیٹنگ سے متعلق سیمینارکل بروز منگل مورخہ7 فروری کو ہوگا۔
سیمینار میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ای)کمیٹی کے سابق چئیرمین و ممتاز صنعتکار فیضان اکبر شرکا کو لیڈز جنریشن اور ای میل مارکیٹنگ کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔

اس حوالے سے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں نئے اور چھوٹے ایکسپورٹرز کے لیے تجارتی بین الاقوامی سفر کرنا بہت مہنگا ہوگیا ہے اس لئےاُن کو اپنی ای میل مارکیٹنگ پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے چیمبر ممبران سمیت سیالکوٹ کی تاجر برادری کو سیمینار میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔