تھانہ صدر ٹوبہ۔پولیس مقابلہ ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے 2 ڈاکو ہلاک

ٹوبہ ٹیک سنگھ (کرائم رپورٹر+نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر ٹوبہ۔پولیس مقابلہ ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے 2 ڈاکو ہلاک ، پولیس کو 15 پر اطلاع مو صول ہوئی کہ چک نمبر293ج ب بھنگواں پل علاقہ تھانہ صدر ٹوبہ کے قریب4 نا معلوم ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا ہے پولیس کی فوری ضرورت ہے وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے فوری طور پر ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ مقبول سردار اور ایس ایچ اوصدر ٹوبہ جیون خان ایس آئی کو موقع پر پہنچنے کا حکم دیا جس پر ڈی ایس پی مقبول سردار معہ ایس ایچ اوتھانہ صدر ٹوبہ و ملازمان پولیس موقع پر پہنچے موقع پر موجود محمد سعید ولد محمد شوکت علی قوم مغل سکنہ 408ج ب نے بتلایا کہ وہ اپنے دوستوں 1۔
ظہور ولد محمد وارث سکنہ403ج ب2۔شعبان ولد عاشق قوم جٹ سکنہ329ج ب3۔سلمان ولد علم دین سکنہ ٹوبہ کے ہمراہ2 موٹر سائیکلوں پرسوار ہو کر چک نمبر152گ ب سے چک نمبر519 کی طرف جا رہے تھے کہ راستہ میں بھنگواں سیم پل پر کھڑے4کس مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر انہیں روک کر زبر دستی موٹر سائیکل نمبریALM.4195ہنڈا125CC، پرس جس میں نقدی 20,ہزار روپے اور اصل شناختی کارڈ موجود تھے چھین لیے ہم نے مزاحمت کی تو ملزمان کے ایک ساتھی نے فائرنگ کر دی جس سے ایک فائر ہمراہی سلمان ولد علم دین کی دائیں پنڈلی پر لگا جس سے وہ مضروب ہو گیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ز خمی کو فوری طور پر DHQہسپتال ٹوبہ شفٹ کیا گیا۔ پولیس ٹیم نے فوری طور پر ملزمان کا تعاقب شروع کیا تومسلح ڈاکوو ¿ں نے پولیس کی گاڑی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران 2 ڈاکو مردہ حالت میں پائے گئے جن سے واردات کے دوران چھینی گئی رقم،پرس اور شناختی کارڈ مدعی برآمد ہوا جبکہ قریب ہی دوران واردات چھینا گیا موٹر سائیکل نمبریALM.4195ہنڈا125،ایک کلاشنکوف اور پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوئے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو و ¿ں کو فوری طور پر DHQٹوبہ پہنچایا گیا جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوو ¿ں نے چندروز قبل علاقہ تھانہ صدر ٹوبہ چک نمبر152گ ب کے قریب ڈکیتی کی وارادت کے دوران شکیل عرف ہیرا سکنہ چک نمبر322ج ب کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جن کو ہیرا کے بھائی نے بذات خود شناخت کر لیا ہے۔ فرار ہونے والے ڈاکو و ¿ں کی تلاش جاری ہے جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں