ملک میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں مستقل کمی

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسزاور اموات کی شرح میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 953 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 19 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اسی طرح ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.48 فیصد رہی ہے ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔