ہری پور میں دو گروپوں میں خونی تصادم، 5 افراد جاں بحق

دونوں گروپوں کے مابین جائیداد کا تنازعہ تھا،تین افراد زخمی بھی ہوئے

ہری پور(کرائم ڈیسک) خیبر پختوانخواہ کے ضلع ہری پور کے علاقہ سرائے صالح چنگی بانڈی میرا میںدو گروپوں کے مابین ہونے والے تصادم میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیاگیا، جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ دونوں گروہوں کے مابین جائیداد کا تنازعہ تھا اور اسی پر جرگہ بلایا گیا تھا، تاہم کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اور دونوں جانب سے فائرنگ اور کلہاڑیوں سے وار کئے گئے جس میں موقع پر ہی 5 افراد جاں بحق ہوگئے اور 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔