شاکر حسین داوڑڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ

جہلم (نمائندہ حالات) شاکر حسین داوڑڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ،تفصیلات کے مطابقSIغلام مصطفیٰ تھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ساجد محمود ولد باغ علی ساکن ڈگوک پڈھال دینہ سے 1کلو 100گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
SIمحمد شعیب تھانہ سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان سیٹھی ولد شفیق سیٹھی ساکن محلہ شیخاں دینہ سے 120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIعلی رضا تھانہ پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم وقار علی ولد ذوالفقار علی ساکن کھیوڑہ سے3لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں