ترکی ،ٹریفک حادثے میں 16 افراد ہلاک، 36 زخمی

استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 16افراد ہلاک اور 36زخمی ہوگئے ہیں۔چینی خبررساں ادارے نے تر ک میڈیا کےحوالے سے بتایا کہ ترکی کےجنوب مشرقی صوبے دیار باقر سے جنوب مغربی صوبے موگلا کے ضلع بودرم جا نے والی مسافر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد متعدد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں جنہوں نے ہلاک اور زخمی ہونے والے مسافروں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔ٹریفک پولیس اور مقامی سیکورٹی ادارے حادثے کی وجوہات بارے تحقیق کر رہے ہیں ۔