بھارت نے ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائیگی :نجم سیٹھی

نیوٹرل وینیو کے طور پر یو اے ای اور قطر کے ناموں پر غور ہوسکتا ہے، ایشیا کپ متاثر ہوا تو ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی پر بھی ڈیڈلاک ہوگا: سربراہ پی سی بی مینجمنٹ

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں نجم سیٹھی نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے واضح کیا کہ بھارتی بورڈ کا مؤقف تبدیل نہ ہوا تو ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہوسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائیگی۔

ذرائع کے مطابق نیوٹرل وینیو کے طور پر یو اے ای اور قطر کے ناموں پر غور کیا جاسکتا ہے، ایشیاء کپ متاثر ہوا تو ورلڈکپ 2023ء اور چیمپئنز ٹرافی 2025ء پر بھی ڈیڈلاک ہوگا۔ مارچ میں اے سی سی اور آئی سی سی دونوں کے اجلاس شیڈولڈ ہیں، دوسری جانب اے سی سی اجلاس میں افغانستان کرکٹ پر بھی بات ہوئی اور بورڈ نے افغانستان کا بجٹ 9 فیصد سے بڑھاکر 15 فیصد تک کردیا ہے۔