افتخار احمد نے وزیر کھیل وہاب ریاض کے ایک اوور میں 6 چھکے جڑ دیے

افتخار احمد نے 50 گنیدوں پر 94 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی

کوئٹہ (سپورٹس ڈیسک ) کوئٹہ میں جاری پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں افتخار احمد نے پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے۔ افتخار احمد نے وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگائے جس کے بعد ‘افتی مینیا’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔


افتخار احمد نے 50 گنیدوں پر 94 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔

https://twitter.com/taimoorze/status/1622156994714144769?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1622156994714144769%7Ctwgr%5E6a52a03990e9d69c1f19a95a269f97c63da8296a%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2023-02-05%2Fnews-3460233.html
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر پشاور زلمی کو185 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اس سے قبل نمائشی میچ میں پشاور کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے افتخار احمد کے چھکوں پر کچھ یوں اپنے ردعمل کا اظہار کیا ۔