مریم نواز آج ملک گیر تنظیمی دوروں کے سلسلے میں ملتان جائیں گی

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج ملک گیر تنظیمی دوروں کے سلسلے میں ملتان جائیں گی۔ ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز دو دن ملتان میں قیام کریں گی، جہاں وہ آج تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی۔

تنظیمی کنونشن میں نئے عہدیداران شامل ہوں گے، پارٹی کے مقامی عہدیداروں کا تنظیمی اجلاس کل منعقد ہوگا ۔

ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق مریم نواز کی صدارت میں موجودہ تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا جائے گا ، پارٹی کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس میں تنظیمی امور زیر غور آئیں گے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں بھی مریم نواز کے ہمراہ ہونگے ۔