ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

کیپ ٹاؤن: (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کی تمام دس ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی تقریب میں شرکت کی ، ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023ء کا فائنل میچ 26 فروری کو شیڈول ہے۔


پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنے افتتاحی میچ سے پہلے دو پریکٹس میچز کھیلے گی ، پہلا پریکٹس میچ بنگلہ دیش کے خلاف چھ فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان اور میزبان ٹیم ساوتھ افریقہ 8 فروری کو مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ بی میں شامل ہے ، پاکستان کے ساتھ گروپ بی میں انگلینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میگا ایونٹ میں 10 خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی ، پاکستان ٹیم پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 12 فروری کو کھیلے گی۔