ثنا کو پہلی بار دوست کی شادی پر دیکھا ، ان کی لی گئی تصاویر انہیں دینے کیلئے نمبر مانگا تو ای میل آئی ڈی دے دی، فیصل قریشی

ای میل کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا ،بات آئی گئی ہوگئی، دو سال بعد ایک اور ای میل کر کے کہہ دیا آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں، اداکار

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار فیصل قریشی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اہلیہ ثنا فیصل کو شادی کی پیشکش کیسے کی۔نجی ٹی وی کے پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل قریشی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ شادی سے قبل اپنی اہلیہ ثنا فیصل سے کیسے ملے۔
اداکار نے بتایا کہ ان کی لو اسٹوری بالکل سیدھی سادی سی ہے، انہوں نے ثنا کو پہلی بار ایک دوست کی شادی پر دیکھا تھا، جہاں ان کی کچھ تصاویر لی تھی اور انہیں دینے کے لئے ثنا سے ان کا نمبر مانگا لیکن انہوں نے نمبر دینے کی بجائے ای میل آئی ڈی دے دی۔

فیصل قریشی نے مزید بتایا کہ انہوں نے ثنا فیصل کو ای میل کی لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا بات آئی گئی ہوگئی، دو سال گزرنے کے بعد ایک اور ای میل کردی اور ڈائریکٹ کہہ دیا کہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔جس کے جواب میں ثنا فیصل نے والد سے بات کرنے کا کہہ دیا، پھر ان کے والد سے بات کی انہوں نے پوچھا کہ ثنا سے شادی کیوں کرنا چاہتے ہو فیصل قریشی نے ان کے والد کو بتایا کہ میں سیٹل ہونا چاہتا ہوں اور ثنا اچھی لگتی ہیں۔