سویرا شیخ نے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا

لاہور(شوبز ڈیسک) نامور ماڈل و اداکار ہ سویرا شیخ نے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق ماڈل و اداکارہ سویر اشیخ نے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا ہے اور یہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ رواں سال پیا گھر سدھار جائیں گی ۔

سویرا شیخ کے ہونے والے شوہر کا تعلق لندن سے بتایا جاتا ہے اور شادی کے بعد وہ لندن میں اپنے شوہر کے ہمراہ قیام کریں گی۔