ملزم نے زیادتی کے مقدمے سے رہا ہوتے ہی ایک اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

عارف والا (بیورو رپورٹ) ملزم نے زیادتی کے مقدمے سے رہا ہوتے ہی ایک اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق ناقص تفتیش کے باعث زیادتی کیس میں رہائی ہانے والے ملزم نے رہا ہوتے ہی ایک بار پھر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ملزم ذوالفقار ماچھی کو زیادتی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔یہی نہیں ملزم کے خلاف زیادتی سمیت چار مقدمات درج تھے۔
عدالت کی جانب سے ملزم کو دو سال بعد رہائی کا پروانہ ملا۔رہائی پاتے ہی ملزم نے دوسری جماعت کے طالب علم کو اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ڈی پی او پاکپتن ملک جمیل ظفر نے معاملے کا نوٹس لے لیا اور پولیس کو فوری طور پر بچے کو بازیاب کرانے کا حکم دیا۔ڈی پی او کے حکم پر پولیس حرکت میں آئی اور مبینہ زیادتی کے شکار بچے کو بازیاب کراتے ہوئے ملزم کو ایک بار پھر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔
ملزم کی جانب سے بچے کو اغوا کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں