اےاین ایف اور سندھ رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزم گرفتار

کراچی: (کرائم ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس اور سندھ رینجرز نے سپر ہائی وے پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ، دو ملزم گرفتار کر لیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اےاین ایف اورسندھ رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رکشے کی چیکنگ کےدوران 18 کلوچرس برآمد کرلی جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مُلزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کر لیے گئے ۔