کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا کمرشل مارکیٹ اور مری روڈ کا دورہ، صفائی کا جائزہ لیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ہفتہ کی علی الصبح کمرشل مارکیٹ اور مری روڈ کا دورہ کیا اور راولپنڈی و یسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے کی جانے والی صفائی کا موقع پر جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ محض اجلاس میں بر یفنگ لینے سے زیادہ موقع پر ہونے والی کارکردگی کی جانچ پر یقین رکھتا ہوں، شہر میں کسی بھی جگہ کوڑا کرکٹ نہیں ہونا چاہیے بلکہ ‏مپنگ سائٹ پر جمع ہو اور اس کی تلفی کا جلد از جلد انتظام یقینی بنایا جائے، صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے گاہے بگاہے مختلف یونین کو نسلز کے اچانک دورے جاری رکھیں گے۔

‏کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ورکرز اور راہ گیروں سے صفائی انتظامات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏ہما را عزم آ نے والی نسلوں کو صا ف ستھرا و سر سبز و شا داب ماحول فراہم کرنا ہے، صفا ئی مہذب قو موں کی پہچان اور ہمارا نصف ایمان ہے، ضروری ہے کہ نہ صر ف گھر بلکہ اردگرد کے ماحول کی صفا ئی بھی ملی یکجہتی کے جذ بے سے کی جائے۔
انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ اپنے گھراور ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، ‏ کوڑا کرکٹ مختص جگہوں پر پھینکیں،صفائی صحت کی ضامن ہے، ‏ اپنے بچوں کو صاف و صحت مند ماحو ل فراہم کر نے کے لیے ہم سب کو ملکر کو شش کرنی ہے۔ اس موقع پر ‏مینیجنگ ڈائریکٹر راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی احمد نواز گو ندل و دیگر انتظامی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔