سالانہ میٹرک امتحانات کیلئے فول پروف انتظامات کئے جار ہے ہیں، کنٹرولر امتحانات راولپنڈی بورڈ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر انتظام منعقد ہونے والے امتحان ،میٹرک فرسٹ اینول 2023 جو کہ مورخہ یکم اپریل بروز ہفتہ شروع ہو رہا ہے ،کے لئے فول پروف انتظامات کئے جار ہے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان نے کہا کہ ابھی تک تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا میٹرک کے داخلہ فارم بھجوانے کا ڈبل فیس کے ساتھ شیڈول جاری ہے۔
آج تک تعلیمی بورڈ راولپنڈی کو 246697 امید واروں نے امتحان میں شرکت کیلئے آن لائن داخلہ فارم جمع کرا دئیے ہیں۔ان کے مطابق راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے یکم اپریل سے شروع ہو نے والے فرسٹ اینول امتحان کیلئے ریجن بھر میں گر لز اور بوائز کے تقریباً400 امتحانی سنٹرز کے سپر نٹنڈ نٹس، ڈ پٹی سپرنٹنڈ نٹس اور نگران عملہ کی ڈیوٹیاں لگانے کا عمل شروع کردیا ہے۔

تمام امتحانی عملہ جو کہ میٹرک فرسٹ اینول 2023 کے لئے تعینات کیا جائے گا۔ ان کی سپیشل برانچ سے ویریفیکیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ میری پوری کو شش ہو گی کہ ایماندار اور دیانتدار عملہ تعینا ت کر سکوں جو کہ طلبہ و طالبات کو بہترین امتحانی سہولیات میسر کر سکے۔ امیدواروں کی طرف سے جمع ہو نے والے داخلہ فارم کی جانچ پڑتال کاعمل جاری ہے۔ یاد ر ہے کہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی نئی پالیسی کے تحت میٹرک کے فرسٹ اور سیکنڈ ا ینول کے تحت امتحانات لئے جائیں گے۔
اس سے قبل سپلیمنٹری امتحان میں صرف کمپارٹمنٹ مضامین کا امتحان لیا جا تا تھا۔اب نئی پالیسی کے مطابق سیکنڈ اینول میں جزوی یا مکمل امتحان دینے والے طلبہ بھی شریک ہو سکیں گے۔ امتحان سے تقریبا ًپندرہ دن پہلے ڈیٹ شیٹ اور رولنمبرسلپس آن لائن جاری کر دی جائیں گی ۔جو کہ بورڈ کی ویب سائیٹ www.biserawalpindi.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکیں گی، بورڈ ویب سائیٹ سے امیدوار اپنا ب فارم یا آن لائن داخلہ فارم نمبر درج کر کے ڈاون لو ڈ کر سکتا ہے۔

ریگولر امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے ادارے کے پورٹل پر اپ لوڈ کر دی جائیں گی جبکہ پرائیویٹ امیدواران کی رو ل نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پردیئے گئے پتہ پر ارسال کی جائیں گی۔داخلہ کے سلسلہ میں کسی بھی دشواری یا معلومات کے لئے کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر ز051ـ5450917 اور 051ـ5450918پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔