دیپال پور،شوہر سے جھگڑے کے بعد والدین کے گھر جانے والی لڑکی قتل

دیپالپور (بیورو رپورٹ) شوہر سے جھگڑے کے بعد والدین کے گھر جانے والی لڑکی قتل۔ تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق شوہر سے جھگڑے کی وجہ سے سسرال واپسی سے انکار کرنے والی لڑکی اپنے والد کی ضد اور انا کی بھینٹ چڑھ گئی۔ دیپالپور کے علاقے چک آر 19/1 میں ملزم محمد سرور کی بیٹی اللہ رکھی اپنے خاوند سے لڑ کر میکے ا?ئی ہو ئی تھی۔
اس دوران سسرال والوں نے آ کر لڑکی کو ساتھ لے جانے کی کوشش کی تاہم لڑکی نے شوہر کے پاس واپس جانے سے صاف انکار کر دیا۔ اس تمام صورتحال میں لڑکی کے والد نے بھی بیٹی پر سسرال واپس جانے کا دباو ڈالا تاہم بیٹی کو راضی نہ کر سکا۔ بیٹی کے مسلسل انکار کے بعد ملزم نے مشتعل ہو کر بیٹی کے گلے میں پھنڈا ڈال کر اسے قتل کر ڈالا۔ واردات کے بعد ملزم گھر سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں