سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1300 روپے اضافہ

کراچی: (کامرس ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی ۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 44 ڈالر کمی سے 1911 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت میں 114 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتیں بڑھنے سے مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 78 ہزار 755 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے بڑھ کر 2350 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.86 روپے بڑھ کر 2014.74 روپے کی سطح پر آگئی۔