45

برطانیہ میں200سال کے دوران اعلیٰ ترین فوجی افسر کا پہلا کورٹ مارشل 48 ہزار پائونڈ بٹورنے والے برطانوی فوج کے جنرل کو جیل بھیج دیاگیا

لندن،نئی دہلی(این این آئی) جعلسازی سے 48 ہزار پانڈ بٹورنے والے برطانوی فوج کے جنرل کو جیل بھیج دیاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی جنرل سے عہدہ بھی واپس لے لیا گیا ہے اور یہ 200 برس میں کسی بھی اعلی ترین فوجی افسر کا پہلا کورٹ مارشل ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ میجرجنرل نک ویلش نے بٹوری گئی رقم سے نجی اسکول میں بچوں کو پڑھایاتھا۔نک ویلش اسسٹنٹ چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر بھی رہے تھے جب کہ ان کا پول ان کے پڑوسیوں نے کھولا۔دوسری جانب متنازع زرعی قوانین کے خلاف بھارت میں جاری کسانوں کے

احتجاج کے باعث ٹرین سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی کسانوں کی جانب سے ہریانا اور پنجاب میں متعدد مقامات پر دھرنے دیے جا رہے ہیں جس کے باعث مختلف شاہراہیں بلاک ہیں۔متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی جانب سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور اتر پردیش کے درمیان غازی پور بارڈر پر بھی دھرنا دیا جا رہا ہے جس کے باعث متعدد ٹرینیں منسوخ ہو گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت بھر میں سبزیوں اور دودھ کی فراہمی بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں کسانوں کی جانب سے متنازع زرعی قوانین کے خلاف 26 نومبر سے نئی دہلی کے بارڈرز پر دھرنا دے رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں