کمشنر راولپنڈی سے صحافیوں کی ملاقات ،تعیناتی کا خیر مقدم ،مختلف سماجی مسائل کی نشاندہی کی

عوام کی آواز کو متعلقہ فورم تک پہنچانے کیلئے صحافتی برادری کا کردار قابل تحسین ہے ،صحافیوں کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے، لیاقت علی چٹھہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ عوام کی آواز کو متعلقہ فورم تک پہنچانے کیلئے صحافتی برادری کا کردار قابل تحسین ہے ،صحافیوں کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے صحافیوں نے ملاقات کی اور ان کی راولپنڈی میں تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے مختلف سماجی مسائل کی طرف نشاندہی کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کہا کہ عوام کی آواز کو متعلقہ فورم تک پہنچانے کے لیے صحافتی برادری کا کردار قابل تحسین ہے اور ہم صحافیوں کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے وہ علی الصبح مختلف یونین کونسلز کا دورہ کر کے وہاں موقع پر ہونے والی صفائی کی خود نگرانی کریں گے۔
غیر قانونی ہا ؤسنگ سوسائٹیز کے سلسلے میں آنے والی شکایات کے بارے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ اس سلسلے میں راولپنڈی کا ماسٹر پلان تیار کیا جارہا ہے جس میں گرین بیلٹس کی نشاندہی کر کے وہاں پر کسی بھی قسم کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسکے علاوہ غیر قانونی سو سائٹیز کے خاف بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائی جاے گی تاہم اس سلسلے میں انتظا میہ کے ساتھ ساتھ صحافی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں کہ ایسی کسی بھی سوسائٹی میں اپنے پیسے مت لگائیں جس کا اپروول نہ ہوا ہو۔
۔ اس سے ایک تو لوگوں کی کمائیاں لٹنے سے بچ جائیں گی دوسرا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کا کاروبار متاثر ہوگا۔ریونیو سے متعلقہ شکایات پر لیا قت علی چٹھہ نے کہا کہ راولپنڈی کے موضعہ جات کو مکمل طور پرکمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ریو نیو آفیسرز کو ٹارگٹس دیئے گئے کہ وہ اس ماہ میں تما م جمع بندیاں جمع کروائیں اور دئیے گئے وقت کے بعد جس پٹواری کے علاقے کا ریکارڈ مسنگ ہوگا اسکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ راولپنڈی شہر میں اب تک سب سے زیادہ موصول ہونے والی شکایات تجاوزات کی ہیں جن کا دیرپا حل نکالنے کیلئے پالیسی مرتب کی جارہی ہے۔