44

حلیم عادل شیخ کو رہا کردیا گیا

حلیم عادل شیخ کو رہا کردیا گیا

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو رہا کردیا گیا، سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر حلیم عادل شیخ کو رہا کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ حلیم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے دو مقدمات میں جیل میں تھے۔

حلیم عادل شیخ پر جلاؤ گھیراؤ، سرکاری کام میں مداخلت اور پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کے مقدمات ہیں۔

اُن پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا، مقدمات میمن گھوٹھ تھانے میں درج ہوئے۔

اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ رہائی کے بعد سب سے پہلے اپنے کارکنان سے ملنے جیل جاؤں گا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میرے چار کارکنان جیل میں ہیں ان سے ملاقات کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں