اصفہان ڈرون حملہ: ایران کا اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان

تہران: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک)ایران نے اسرائیل سے اصفہان میں ڈرون حملے کا انتقام لینے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب عامر سعید کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے کی رات اسرائیل نے اصفہان میں ڈرون حملے کیے۔

عامر سعید کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے دفاع میں کوئی بھی کارروائی کرنا ایران کا قانونی حق ہے، اسرائیل کی حرکت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کی جانب سے لاحق کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔