ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وئرس کے19کیس رپورٹ ہوئے ،قومی ادارہ صحت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وئرس کے19کیس رپورٹ ہوئے اور 09مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ جمعرات کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران4ہزار698 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے19 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.40 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 09 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں218 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور مثبت کیسوں کی شرح 0.46فیصد رہی،اسی طرح لاہور میں641 ٹیسٹوں میں سے03 ٹیسٹ مثبت ا ٓئے اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.47 فیصد رہی جبکہ ملتان میں 233 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 0.43فیصد رہی۔