فیصل آباد(بیورو رپورٹ) فیصل آباد کے قومی اسمبلی حلقہ این ای107کے معروف اور بارونق علاقہ اے بی سی روڈ پرحکومتی رکن قومی اسمبلی نے اپنے شادی ہال سے ملحقہ مبینہ طورپرکروڑوں روپے مالیت اراضی پر قبضہ جمالیا ہے جو کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکے ویڑن کے مکمل برعکس ہے۔علاقہ مکینوں نے حکومتی ایم این اے کی جانب سے کئے گئے قبضے کو فوری واگزار کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اے بی سی روڈ افغان آباد فیصل آباد کا ایک بارونق اورمہنگا علاقہ ہے جہاں پر حکومتی رکن قومی اسمبلی نے پروین میرج ہال تعمیر کررکھا ہے جسے وہ فلاح کے نام پر عوام کو معمولی رقم کے عوض شادیوں کے لئے مہیا کرتا ہے لیکن اب مبینہ طورپر اس شادی ہال سے ملحقہ اراضی پر قبضہ جمانا شروع کردیا گیا ہے۔
شادی ہال سے ملحقہ اراضی کو پہلے موٹر سائیکل سٹینڈ کے نام پر شامل کیا گیا اب کار پارکنگ کے نام پر دیگر کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ کر لیا گیا ہے جس پر علاقہ کے مکین ششدر رہ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملک بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں کرنے کا حکم دے رکھا ہے اور گزشتہ روز ڈویڑنل کمشنر ثاقب منان اور ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ایک میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ انتظامیہ نی12ہزار سے زائد ایکڑ اراضی کو واگزار کروایا ہے لیکن حکومتی رکن قومی اسمبلی کے زیر قبضہ اراضی انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل رہی۔ علاقہ مکینوں نے کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کا قبضہ فوری طورپر واگزار کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا
آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے پر صدر مملکت نے وزیر اعظم کے خط کا جواب دے دیا
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا شیریں مزاری کی فوری رہائی کا حکم
پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کیخلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج
رانا تنویر مستعفی ‘ نور عالم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا فیصلہ
عمران کے غیر اخلاقی بیان پر ان کی زبان میں جواب نہیں دوں گی: مریم نواز
شیریں مزاری کو تشدد کرکے گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا
والدہ کوغیرآئینی، غیر قانونی طریقے سے اغوا کیا گیا: ایمان مزاری
پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری گرفتار