راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی سٹاف کالونی میں خلاف ضابطہ ، خلاف میرٹ مکانوں کی الاٹمنٹ میں کا انکشاف

یونیورسٹی انتظامیہ نے سالوں سے رہائش کے منتظر اپنے ریگولرملازمین کو نظر انداز کر کے ایچ ای سی کے ایڈہاک اورکنٹریکٹ سیٹوں کے ملازمین کو مکانات الاٹ کر دیئے

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کی سٹاف کالونی میں خلاف ضابطہ اور خلاف میرٹ مکانوں کی الاٹمنٹ میں کا انکشاف ہوا ہے جس کے تحت یونیورسٹی انتظامیہ نے سالوں سے رہائش کے منتظر اپنے ریگولرملازمین کو نظر انداز کر کے ایچ ای سی کے ایڈہاک اورکنٹریکٹ سیٹوں کے ملازمین کو مکانات الاٹ کر دیئے یونیورسٹی کے بعض ریگولر ملازمین عرصہ دراز سے کالونی میں مکان کے انتظار میں ملازمتوں سے ریٹائر ہوگئے ہیں جبکہ بیشتر تاحال انتظار میں ہیں لیکن یونیورسٹی میں ایچ ای سی کی ایڈہاک اورکنٹریکٹ سیٹوں کے ملازمین سفارش پر مکان حاصل کر رہے ہیں متاثرہ ملازمین نے یونیورسٹی کے اس اقدام کو ریگولر ملازمین کے ساتھ سراسر زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ اس پر توجہ نہیں دے رہی قبل ازیں یونیورسٹی کے اسٹنٹ رجسٹرار ،ایڈمن افسر اورایکسیئن کو میرٹ سے ہٹ کر مکان الاٹ کئے گئے ہیں جبکہ کئی ملازمین ایسے بھی ہیںجن کے اپنے ذاتی گھر بھی ہیں جو کہ کرایہ پر دے کر سفارشیں کروا کر کالونی میں مکان الاٹ کروائے ہوئے جوکہ آگے اپنے بچوں کے نام پر سفارش پر ٹرانسفر کروا لیتے ہیں جبکہ کئی ملازمین کئی سالوں سے گھر ملنے کی امید لگا کر بیٹھے ہیں ملازمین نے وائس چانسلر اورچیئرمین کالونی سے اپیل کی ہے میرٹ کو مدنظر رکھتے میرٹ پر صرف اور صرف ریگولر ملازمین کو ہی مکان الاٹ کئے جائیں