ائی جی پنجاب کی زیر صدارت قبضہ مافیا کے خلاف صوبہ بھر میں جاری ا?پریشنزکے حوالے سے سی پی او میں اجلاس

لاہور(بیورو رپورٹ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں سرکاری اراضی و نجی املاک پر غیر قانونی طور پر قابض لینڈ مافیاز کسی رعائیت کے مستحق نہیں لہذا مقام و مرتبے کا لحاظ کیے بغیر انکے خلاف جاری آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے اور تمام سرکاری محکموں کو ایسے ا?پریشنز اور دیگر امور میں ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ تمام آر پی اوز،سی پی اوز اور ڈی پی اوز کریک ڈاﺅن کے دوران ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیںجبکہ غیر قانونی قبضوں میں ملوث مافیازکے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت کاروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے سرکاری و نجی املاک کو واگذار کروایا جائے۔
انہوںنے قبضہ مافیا کے خلاف جاری ا?پریشن کے دوران اب تک کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے تمام آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن کی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے قبضہ مافیا اوربدمعاشوں کے خلاف انتہائی اقدامات سے بھی گریز نہ کیا جائے اور اس ا?پریشن کی نگرانی سپروائزری افسران خود کریں۔
انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا اور بدمعاش معاشرے کے ناسور ہیں جو نہ صرف شریف شہریوں کیلئے وبال جان ہیں بلکہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے کا باعث بھی بنتے ہیں لہذا انکے خلاف کاروائیوں پر فوکس رکھتے ہوئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبہ بھر میں جاری قبضہ مافیاز کے خلاف جاری آپریشن اور پولیس کاروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
دوران اجلاس صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں اور دیگر سرکاری اداروں کے تعاون سے قبضہ مافیا سے واگزار زمینوں کے بارے تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جاری آپریشنز کے دوران اب تک مختلف اضلاع میں 132ارب73کروڑ سے زائد مالیت55286 ایکٹر سرکاری و نجی اراضی واگذار کروائی جا چکی ہے جبکہ صوبے کے دیگر ریجن اورا ضلاع میں بھی قبضہ مافیا کے خلاف آپریشنز جاری ہیں جن کی تفصیلات پیر تک سی پی او پہنچ جائیں گی۔
انہوںنے مزیدبتایا کہ لاہور پولیس نے 47.2بلین مالیت کی2336کنال اراضی جبکہ خانیوال پولیس نے 265ملین کی110 کنال اراضی واگذار کروائی ہے۔ ڈی جی خان پولیس نے 6ارب 25کروڑ68لاکھ مالیت کی24039ایکڑ جبکہ اوکاڑہ پولیس نے 1939ملین مالیت کی899ایکڑ سرکاری زمین واگزار کروائی ہے۔ جھنگ پولیس نی6744ملین مالیت کی 4492ایکڑجبکہ بہاولپورپولیس نی6649ملین مالیت کی 1142ایکڑ سرکاری زمین واگذار کروائی ہے۔
ملتان پولیس نی40کروڑ سے زائد مالیت کی 2200کنال جبکہ وہاڑی پولیس نے 64ایکٹر سرکاری زمین واگذار کروائی ہے۔ چنیوٹ پولیس نے 1786ملین مالیت کی 1051ایکڑ جبکہ شیخوپورہ پولیس 3870 ملین مالیت کی 1027ایکڑ سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگذار کروائی ہے۔فیصل ا?باد پولیس نی48ارب 24کروڑ مالیت کی 6045ایکڑ سے زائد زرعی ، کمرشل اور انڈسٹریل اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروائی ہے۔
میانوالی پولیس نے 3772ملین کی 1938ایکڑجبکہ گجرات پولیس نے 325کنال سرکاری زمین واگذار کروائی ہے۔ بہاولنگرپولیس نے کروڑوں مالیت کی 31ایکٹر جبکہ سرگودھا پولیس نے 24ایکٹرزرعی زمین واگذار کروائی ہے۔ راجن پور پولیس نے 348ملین مالیت کی 1563ایکڑ جبکہ منڈی بہاﺅ الدین پولیس نی1640ملین کی 3217کنال زمین واگذار کروائی ہے۔قصور پولیس نے 4000ملین کی 36000کنا ل جبکہ ساہیوال پولیس نی1363ملین کی 1297کنال سرکاری زمین واگذار کروائی ہے۔
ننکانہ پولیس نی4621ملین مالیت کی28278کنال اراضی جبکہ مظفر گڑھ پولیس نے 30ہزار کنال رقبے پر محیط کروڑوں مالیت کاجنگل واگذار کروایا ہے۔انہوں نے مزیدبتایا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی اس حوالے سے بلا امتیاز کاروائیاںجاری ہیں۔ ا?ئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں زرعی ، کمرشل اور انڈسٹریل اراضی پر ناجائز قبضوں کے خاتمے کیلئے کاروائیوں میں تیزی لانے کے احکامات دیتے ہوئے کہاکہ شریف شہریوں بالخصوص اوور سیز پاکستانیوں کی املاک اور سرکاری اراضیوں پر قبضے کرنے والوں سے ا?ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور سرکاری و نجی املاک پر ناجائز قبضوں کے خاتمے کیلئے دیگر سرکاری اداروں کے تعاون سے زیرو ٹالرینس کے تحت ا?پریشن سر انجام دیا جائے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ قبضہ مافیا ز کے خلاف ا?پریشنز میں ہر اقدام کی قانونی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنا کر ایکشن کو ہر ممکن حد تک شفاف اور میرٹ کے مطابق رکھا جائے جبکہ صوبے بھر میں ہونے والے ایکشنز کی ہفتہ وار پراگریس رپورٹ باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل ا?ئی جی پی ایچ پی شاہد حنیف، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئراینڈ فنانس فاروق مظہر، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان، ایڈیشنل آئی جی پروکیورمنٹ علی عامرملک ،ڈی آئی جی آپریشنز سہیل سکھیرا سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں