راولپنڈی، تھانہ چونترہ کے علاقے سہال میں یونین کونسل سیکرٹری کا ڈیتھ سرٹیفکٹ بنانے کیلئے شہریوں سے مبینہ رشوت کا مطالبہ

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) تھانہ چونترہ کے علاقے سہال میں یونین کونسل سیکرٹری کا ڈیتھ سرٹیفکٹ بنانے کیلئے شہریوں سے مبینہ رشوت کا مطالبہ شہری کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا-شہری محمد شیراز کا کہنا ہے کہ اہنے چچا کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے لئے یونین کونسل کے دفتر گیا جہاں سیکرٹری راحت حُسین کاظمی نے ان سے پیسوں کا مطالبہ کیا-جس پر مجبور ہوکر محمد شیراز نے پیسے دیکر متعلقہ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ حاصل کیا-

محمد شیراز کا کہنا ہے کہ سیکرٹری راحت کاظمی طویل عرصے سے سہال میں تعینات ہے- ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری راحت کاظمی ڈیتھ سرٹیفیکیٹ اور طلاق شدہ خواتین سے بھاری رقوم کے عوض اندراج اور سرٹیفیکیٹوں کا اجراء کرتا ہے –

علاقہ مکینوں نے کمشنر راولپنڈی اوراعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ سیکرٹری راحت کاظمی کے خلاف انکوائری کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے اور اہلیان علاقہ کا مداوا کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی رشوت خوری اور ناجائز ہتھکنڈوں سے عوام کو پریشان اورکار سرکار میں رشوت ستانی نہ کر سکے.