علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی بی ایڈ اور ایم ایڈ پروگراموں کی ٹیچنگ پریکٹس ورکشاپس کا آغاز 8فروری کو ہوگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی بی ایڈ اور ایم ایڈ پروگراموں کی ٹیچنگ پریکٹس ورکشاپس8فروری سے شروع ہوں گی۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2022ء میں پیش کئے گئے ایم اے ایجوکیشن اور بی ایڈ، ایم ایڈ پروگراموں کی ٹیچنگ پریکٹس کی فیس ٹو فیس ورکشاپس8فروری سے شروع ہوں گی جو یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر /ورکشاپس مراکز میں دن 1:30 بجے سے شام6:30بجے تک منعقد ہوں گی۔

ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسزڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے کہا ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی ہدایات کی روشنی میں ورکشاپس مراکز میں طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے علاقائی ناظمین کو احکامات جاری کئے جاچکے ہیں۔ تمام ریجنز نے ورکشاپس میں شرکت کے لئے طلبہ کو خطوط ارسال کردئیے ہیں۔ ورکشاپس شیڈول طلبہ کے ایل ایم ایس پورٹلز پر اپ لوڈ اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی مہیا کیاگیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے متعلقہ ریجنل کیمپس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔