جامشورو پولیس کو بوری میں بند 11 سالہ بچہ غنودگی کی حالت میں ملا

جامشورو پولیس کو بوری میں بند 11 سالہ بچہ غنودگی کی حالت میں ملا

جامشورو پولیس کو بوری میں بند 11 سالہ بچہ ملا، بوری کھولنے پر بچہ غنودگی میں تھا۔

ایس ایچ او جامشورو کے مطابق ہوش میں آنے پر بچے سے بوری میں بند ہونے سے متعلق پوچھا گیا۔

بچے نے بیان دیا ہے کہ رات کو سردی کی وجہ سے بوری کے اندر گھس کر سوگیا تھا، اس کا منہ کس نے بند کیا معلوم نہیں ہے۔

ایس ایچ او نے بچے کو والد کے حوالے کردیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ وہ اکثر گھر سے بھاگ جاتا ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق بچے کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے، دونوں ہی دوسری شادی کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں