109

عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آبا(آن لائن) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بعد عالمی بینک نے بھی پاکستان کیلیے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے لیے منظور 60 کروڑ ڈالر قرض کی رقم احساس پروگرام کے ذریعے غربت میں کمی کے لیے استعمال ہوگی، یہ رقم وسیلہ تعلیم پروگرام اور نشوونما پروگرام کے لیے بھی خرچ کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ائی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ ائی ایم ایف اعلامیے میں بتایا گیا کہ

پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے طورپر مجموعی طورپرتقریباً 2 ارب ڈالرکی رقم جاری کی جا چکی ہے، پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرقرض پروگرام کی منظوری جولائی 2019 میں دی گئی تھی اور آئی ایم ایف کا یہ پروگرام 39 ماہ میں مکمل ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں