پنجاب میں تقرر و تبادلے، پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ

لاہور: (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سانحہ 25 مئی میں ملوث اور پی ڈی ایم قیادت کے قریب افسران کی پنجاب میں تقرری رکوانے کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف نے 18 افسران کی پنجاب میں تقرری رکوانے کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی بلال صدیق کمیانہ اور سمیر سید کے خلاف درخواست دے گی، تحریک انصاف کی جانب سے سہیل ظفر چٹھہ، نبیل اعوان اور دیگر افسران کے خلاف بھی درخواست دی جائے گی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی جائے گی کہ سانحہ 25 مئی میں ملوث افسران کو نگران سیٹ اپ پنجاب میں تعینات نہ کیا جائے، پی ڈی ایم کے ایجنڈے پر کام کرنے والے افسران کو بھی نگران سیٹ اپ میں نہ لگایا جائے۔