کیلیفورنیا میں ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ، متعدد افراد ہلاک

اسلام آباد (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) سان ماٹیو کاونٹی کی شیرف کرسٹینا کورپس نے بتایا کہ اندھا دھند فائرنگ کرنے والے شخص کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور نے سان فرانسسکو سے تقریباً 50 کلومیٹر دور ہاف مون بے کے علاقے میں آمنے سامنے کھیتوں میں موجود افراد پر فائرنگ کردی، جس میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک شخص بری طرح زخمی ہو گیا۔

کورپس نے بتایا کہ جب پولیس اہلکار جائے واقعہ پر پہنچے تو انہیں وہاں چار لوگوں کی لاشیں ملیں جب کہ پانچواں شخص زخمی تھا۔ پولیس کو اس کے بعد قریب ہی واقع ایک اور کھیت سے تین مزید لاشیں ملیں۔

امریکا میں اندھا دھند شوٹنگ کا ایک اور واقعہ، دس افراد ہلاک

ہاف مون بے کے ایک 67 سالہ رہائشی زاو چونلی کو فائرنگ کے ان دونوں واقعات کے سلسلے میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا خیال ہے کہ یہ واردات اس نے اکیلے ہی انجام دی ہے۔
فائرنگ کے اس واقعے کے پس پشت مقصد ابھی واضح نہیں ہے تاہم سان ماٹیو کاونٹی سپروائزر بورڈ کے صدر ڈیو پائن کا خیال ہے کہ مشتبہ شخص ایک چڑچڑا اور غصہ ور مزدور تھا۔

حکام کا خیال ہے کہ زاو چونلی ان دونوں کھیتوں میں سے ایک میں کام کرتا تھا اور ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد بھی وہیں کام کرتے تھے۔

سانحہ پر سانحہ
مشتبہ شخص کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب ایک پولیس اہلکار نے سان ماٹیو کاونٹی کے شیرف ڈپارٹمنٹ کی پارکنگ میں اس کی کار کو جاتے ہوئے دیکھا۔

بے ایریا اے بی سی 7 سے وابستہ ایک ویڈیو میں اس شخص کو گرفتار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سادے لباس میں دو افراد اور پولیس کی وردی میں ملبوس ایک شخص نے بندوقیں تان رکھی ہیں اور مذکورہ شخص کو گاڑی سے باہرنکلنے کا حکم دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتبہ شخص کو گاڑی سے باہر نکلنے کے بعد زمین پر جھکا دیا گیا ہے اور ہتھیاروں کی تلاشی کی گئی۔ اس کی کار سے ایک بندوق برآمد ہوئی ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا میں فائرنگ کا واقعہ، چھ افراد ہلاک

خیال رہے کہ ہاف مون بے میں فائرنگ کے اس واقعے سے دو روز قبل کیلفورنیا کے ہی مونٹیری پارک میں ایک حملہ آور نے فائرنگ کرکے 11 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

گورنر گیون نیوزوم نے ایک ٹویٹ کرکے بتایا کہ، “وہ مونٹیری پارک فائرنگ واقعے میں متاثرین سے ہسپتال میں ملاقات کر رہے تھے کہ ایک اور فائرنگ کے واقعے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اس مرتبہ ہاف مون بے میں ایسا واقعہ پیش آیا۔ سانحہ پر سانحہ۔”

وائٹ ہاوس کی ترجمان کرائن زاں پیئر نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن کو اس واقعے سے مطلع کر دیا گیا ہے۔

امریکہ میں چھ سالہ بچے نے ٹیچر کو گولی مار دی

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اور اخبار یو ایس اے ٹوڈے کی مشترکہ ڈیٹا بیس کے مطابق گزشتہ برس امریکہ میں وسیع پیمانے پر قتل کی وارداتوں کے لحاظ سے بہت خراب سال تھا۔ مجموعی طور پر سال بھر میں امریکہ میں ایسے 42 واقعات رونما ہوئے تھے۔